بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کا نجی چینل ’بی آؤٹ کیو‘ کے خلاف سعودی اقدامات کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے سعودی عرب کی طرف سے نجی نشریاتی ادارے ‘بی آؤٹ کیو‘ کے خلاف اقدامات کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال کی عالمی ایسوسی ایشن فیفا کی جانب سے بی آؤٹ کیو کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا گیا جس پر سعودی عرب کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ ٹی وی چینل سعودی عرب میں روس میں ہونے والے فٹ بال عالمی کپ کے میچز کو غیر قانونی طور پر نشر کررہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق تینوں عرب ممالک نے بی آؤٹ کیو کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات کو درست قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بھی اپنے ہاں اس ٹی وی چینل کے خلاف ایسے قانونی اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں: فیفا کا نجی نشریاتی ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ، سعودیہ کا خیر مقدم

تینوں ممالک نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل بی آؤٹ کیو عرب ممالک کے نظریاتی مالکانہ حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی نیشنل میڈیا کونسل نے کہا ہے کہ نجی چینل سعودی عرب کے شاہی حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

سعودی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیفا کی جانب سے اس اقدام سے مملکت کی وزارت تجارت اور سرمایہ کاری کی بی آؤٹ کیو ٹی وی کی غیر قانونی نشریات کو رکوانے کے لیے انتھک کوششوں کو تقویت ملے گی، سعودی عرب اپنی حدود میں انٹیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں