منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

یو اے ای سے مزید ایک ارب ڈالر کی قسط موصول، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر نو ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای بیل آوٹ پیکج کے تحت پاکستان کو یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے، اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اب تک یو اے ای سے دو ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط آئندہ ماہ موصول ہوگی، یو اے ای سے تین ارب ڈالر کا معاہد طے ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کے باعث ادائیگیوں کے توازن میں مزید بہتری آئے گی اور زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی انتظام کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے قابل بھروسہ اقدامات کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای میں 3 ارب ڈالر کے پیکیج پر دستخط ہوگئے

واضح رہے کہ رواں سال 22جنوری کو پاکستان اور برادر اسلامی ملک یو اے ای میں 3 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پایا تھا، مذکورہ معاہدہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اورابوظہبی فنڈز فارڈیولپمنٹ کے مابین ہوا۔

پاکستان کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کئے، جب کہ یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کئے تھے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں