کیرالہ سیلاب متاثرین، اماراتی بینک نے 50 لاکھ درہم دینے کا اعلان کردیا Kerala flood victims
The news is by your side.

Advertisement

کیرالہ سیلاب متاثرین، اماراتی بینک نے 50 لاکھ درہم دینے کا اعلان کردیا

ابو ظہبی : دبئی اسلامک بینک کی جانب سے کیرالہ میں سیلاب متاثرین کے لیے 50 لاکھ درہم کی خطیر رقم امداد میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ’دبئی اسلامک بینک‘ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ جنوب بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب متاثرین کے لیے خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی اسلامک بینک نے سوموار کے روز کیرالہ کے سیلاب متاثرین کو 50 لاکھ درہم کی بھاری رقم عطیہ کرنے کے اعلان کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کی جانب سے عطیہ کی جانے والی رقوم ریاست کے حکام محمد بن راشد المکتوم کے نام سے منسوب انسانیت و خیراتی ادارے کی منظوری سے جاری کی جاتی ہیں تاکہ مشکلات اور آفات میں گھرے علاقوں کی امداد کی جاسکے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ درہم کی رقم عطیہ کی تھی جسے بھارتی حکام نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یواے ای کے ناب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ان کے ملک کی خصوصی ذمہ داری ہے۔ یواے ای میں کیرالہ کے ہزاروں لوگ رہتے ہیں۔

نائب صدرشیخ محمد بن راشد المکتوم نے کا کہنا تھا کہ “کیرالہ کےلوگ ہمیشہ ہماری کامیابی کی کہانی کا حصہ رہے ہیں اورابھی بھی ہیں”۔

واضح رہے کہ حکام کی جانب سے سیلاب کے باعث 106 افراد کی ہلاکتوں سمیت لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کی بھی تصدیق کردی گئی ہے، انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں