تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

اماراتی حکام نے کویت سے پرندے اور انڈے درآمد کرنے پر پابندی لگادی

ابوظبی : متحدہ عرب امارات نے شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کویت سے پرندوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے ماحولیات کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا کہ کویت سے درآمد کیے جانے والے آرائشی پرندے، مرغیاں اور جنگلی پرندوں سمیت انڈے اور پولٹری گوست پر پابندی عائد کردی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت ماحولیات نے یہ فیصلہ پرندوں میں پھیلنے والے (ایچ 5 این 8) برڈ فلو وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرندوں اور انڈوں کی درآمدات پر پابندی کا اعلان جانوروں کی صحت کے حوالے کام کرنے والی ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

وزارت ماحولیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد سلطان کا کہنا تھا کہ ’’اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کی صحت اور انہیں صحت بخش غذا اور ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں مستعد ہیں اور بائیو سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کریں گے اور وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیں گے‘‘۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پہلے سے درآمد شدہ غذائی اشیاء کے نمونے لیباٹری میں بھجوائے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مذکورہ اشیاء ملک میں فروخت کرنے کےلیے محفوظ ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں :‌ یو اے ای نے بھارت سے فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی

یاد رہے کہ اماراتی حکام گزشتہ برس اگست میں مشرقی ملائیشیا سے درآمد کیے جانے والے پرندوں اور انڈوں پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے، اماراتی وزارت برائے ماحولیات نے ایچ ایس این 1 نامی خطرناک وائرس کو ملک میں داخل ہونے کےلیے روکنے کےلیے یہ اقدامات کیے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 6 اگست کو خبردار کیا تھا کہ مشرقی ملائیشیا سے درآمد ہونے والی پولٹری اشیاء (پرندوں اور انڈوں) میں برڈ فلو کا وبائی مرض بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں : یو اے ای نے بھارت سے فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت ماحولیات گزشتہ برس مئی میں شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی شہر کیرالہ سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کرچکی ہے، جبکہ جنوبی افریقہ سے زندہ جانوروں کی درآمد بھی بند کردی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -