تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

متحدہ عرب امارات میں بوئنگ 737 طیاروں پر پابندی عائد

ابوظبی : اماراتی حکام نے بھی شہریوں کو حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے بوئنگ 737 کی متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا میں گذشتہ دنوں ہولناک طیارہ حادثہ پیش آیا تھا، بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سوار 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

سول ایوی ایشن نے بوئنگ 737 کے تمام باڈلز طیاروں پر 13 مارچ (آج)سے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے مذکورہ پابندی کا مقصد شہریوں کی فضا اور زمینی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہے کہ بوئنگ 737 میکس 8 ماڈل کے مسافر بردار طیاروں کے حوالے سے مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں تاکہ حفاظتی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

مزید پڑھیں : برطانیہ نے بھی بوئنگ737 طیاروں کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات سے قبل برطانیہ، فرانس، چین، سنگاپور اور انڈونیشیا بوئنگ737 ماڈل کے تمام طیاروں کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کرچکے۔

علاوہ ازیں کئی یورپی ممالک کی جانب سے بھی پابندیوں کے فیصلے ممکن ہیں، حادثے کے بعد مختلف ممالک اپنے شہری مسافروں کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایتھوپیا میں طیارہ حادثہ، امریکی ٹیم تحقیقات کرے گی

یاد رہے کہ ایک روز قبل ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ طیارہ تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے، اسی طرح اکتوبر 2018 میں بھی اسی ماڈل کا طیارہ کریشن ہوا تھا جس کے نتیجے میں 189 مسافر مارے گئے تھے۔

امریکی کمپنی بوئنگ 737 طیارے تیار کرتی ہے، ایتھوپیا کے پاس اب اس ماڈل کے چار طیارے باقی ہیں جنہیں سول ایوی ایشن کے حکم پر فوری گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -