دبئی : اماراتی حکام نے دبئی میں بوران نامی خطرناک کیمیکل سے لیس کھلونوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی جو بچوں میں بونے پن کا سبب بن رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی لوکل گورنمنٹ نے طویل تحقیق کے بعد ریاست بھر میں ان کھلونوں پر پابندی لگا دی ہے جس میں بوران کی مقدار بہت زیادہ ہے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ جن کھلونوں میں بوران کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے وہ بچوں کو بونے پن کا شکار بنارہے ہیں۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کھلونے فروخت کرنے والے آن لائن اسٹورز 50 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دے رہے ہیں تاکہ والدین اپنے بچوں کےلیے زیادہ سے زیادہ کھلونے خریدیں۔
دبئی کے شعبہ صحت اور تحفظ کی جانب سے والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ کھلونوں میں پایا جانے والا کیمیکل مقدار سے زیادہ ہونے کے باعث بچوں کی صحت کے لیے بہت انتہائی خطرناک ہے۔
خیال رہے کہ دبئی میونسپلٹی ریاست بھر میں بچوں کی صحت و تحفظ کے حوالے سے مختلف قوانین و حفظان صحت کے اصول متعارف کرواتی رہتی ہے۔
مزید پڑھیں : اماراتی حکام نے دبئی میں الیکٹرک اسکوٹر پر پابندی لگادی
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آڑ ٹی اے) نے دبئی کی شاہراہوں پر برقی اسکوٹرز چلانے پر پابندی عائد کی تھی۔
آر ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام الیکٹرک اسکوٹرز سے متعلق نئے قوانین وضح کرنے پر غور کررہے ہیں، بشمول برقی اسکوٹرز کو موٹرسائیکل کی کیٹگری میں شامل کرکے لائسنس جاری کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے‘۔