ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

یو اے ای نے بھی ٹی 20 ولڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی، متحدہ عرب امارات نے بھی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایشیاء پیسیفک ریجنل فائنل سے متحدہ عرب امارات نے بھی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ پڑھیں: عمان اور نیپال نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست ایونٹ میں کوالیفائی کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

میزبان کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان اور امریکا کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں مقابلہ کریں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں