تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امارات کا ترکی کے لیے بڑا اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ترکی میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر کے فنڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور ابوطہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے درمیان انقرہ میں ملاقات ہوئی اس دوران کئی اہم معاہدے طے پائے۔

دونوں ممالک نے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اتفاق کیا، ترکی کے سینٹرل بینک اور امارات کے سینٹرل بینک نے دوطرفہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ منصوبوں کے تحت اماراتی فنڈ ترکی میں لاجسٹک سیکٹر، توانائی، صحت اور خوراک کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر لگایا جائے گا۔

شیخ محمد بن زاید کا کہنا ہے کہ ترک صدر سے اہم ملاقات ہوئی، دونوں ممالک نے اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا، ہم چاہتے ہیں کہ مل کر دونوں ملک ایک دوسرے کے مفاد کےلیے کام کریں۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی ملاقات میں بین الاقومی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی اور اماراتی سربراہان کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے۔ شیخ محمد بن زاید کے انقرہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -