بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

یو اے ای: مردوں اور عورتوں کے لیے یکساں تنخواہوں کا قانون منظور

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے گذشتہ روز تنخواہوں کے سلسلے میں صنفی امتیاز ختم کرتے ہوئے مردوں اور عورتوں کے لیے یکساں تنخواہ کے قانون کا مسودہ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب دونوں صنفوں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی بات ہورہی ہے تو پھر ہم نہیں چاہتے کہ کسی ایک صنف کو استثنیٰ دیں۔

عورتوں اور مردوں کے لیے یکساں تنخواہ کے قانون کے مسودے کی منظوری کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر نے ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ شیخ محمد نے کہا کہ ہم تنخواہوں کے سلسلے میں عورتوں اور مردوں کے مابین کوئی امتیاز نہیں رکھنا چاہتے۔

سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانیوں کو مشکلات، قومی اسمبلی نے رپورٹ مانگ لی

انھوں نے کہا کہ ہم نے جس قانون کا مسودہ منظور کیا ہے، وہ اپنی نوعیت کا پہلا قانون ہے جو عورتوں اور مردوں کے لیے یکساں مزدوری اور تنخواہوں کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

شیخ راشد آل مکتوم نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا آئین عورت اور مرد دونوں کے لیے یکساں حقوق اور یکساں فرائض کی بات کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نئے قانون کے ذریعے اس آئینی حق کو مزید واضح کرنا اور اس کا نفاذ کرنا چاہتے ہیں، تاکہ دونوں صنفوں کے حق کو اس کے ذریعے ضمانت حاصل ہو۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں