منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

اماراتی کابینہ میں ردوبدل، وزیر خارجہ تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش کو تبدیل کر کے ان کی جگہ شاہین المرر اور شیخ شخبوط ‏بن نہیان بن مبارک آل نہیان کو نئے وزرائے مملکت برائے خارجہ کے طور پر کابینہ میں شامل کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی کابینہ میں ردوبدل کی گئی ہے۔نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ‏اماراتی دفتر خارجہ میں اپنے برادر شیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا۔

وزیرمملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش کو سبکدوش کر کے انہیں صدر کے سفارتی مشیر مقرر کیا گیا ہے ‏جب کہ زکی نشیبہ صدر کے ثقافتی مشیر کے طور پر کام کریں گے۔

- Advertisement -

شاہین المرر اور شیخ شخبوط بن نہیان بن مبارک آل نہیان کو نئے وزرائے مملکت برائے خارجہ کے طور پر ‏کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

سبکدوش ہونے والے وزیرخارجہ ڈاکٹر انور قرقاش کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ملک کے اہم سیاسی رہنما کی ‏حیثیت سے تمغہ سے نوازا گیا ہے۔شیخ محمد بن راشد نے ڈاکٹر زکی انور نسیبہ کو بھی تمغہ سے نوازا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں