دبئی: عجمان عجائب گھر کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے اہم اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا مرکزی بینک خصوصی طور پر ایک ہزار چاندی کے سکے جاری کرے گا، یہ اعزازی سکے عجمان عجائب گھر کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر جاری کئے جائیں گے۔
عجمان ٹورزم ڈوپلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے جاری یہ سکے عجمان کے حکمران حمید بن راشدالنیامی کے کردار اور عجمان کے ورثے کے لئے ان کی کاوشوں کو نمایاں کرے گا۔
جاری تمام سلور کے سکے عجمان ٹورزم ڈوپلمنٹ کے حوالے کئے جائیں گے اور مرکزی بینک یا ہیڈ کوارٹر یا شاخوں میں فروخت کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔
محکمہ سیاحت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ورثے کا جشن بھی منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عجمان عجائب گھر ملک کی قیمتی تاریخ کو ظاہر کرنےوالے فنکاروں کے ساتھ قیمتی امیراتی خزانے میں سے ایک ہے۔


