تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

یمن: حوثیوں کے خلاف لڑائی میں 4 اماراتی فوجی جاں بحق

ابو طہبی : یمن میں برسرپیکار حوثی جنگجوؤں سے الحدیدہ شہر کو آزاد کروانے کے لیے جاری فوجی آپریشن کے دوران متحدہ عرب امارات کے 4 فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی افواج کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ہمراہ یمن میں برسرپیکار ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں 4 اماراتی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ اور الحدیدہ بندر گاہ کو حوثیوں سے آزاد کروانے کے لیے جاری فوجی آپریشن میں اماراتی فرسٹ نیول سارجنٹ خلیفہ سیف سعید الخاطری، علی محمد راشد الحسانی، سارجنٹ خمیس عبداللہ خمیس الزیودی اور العریف حمدان سعید العبدولی جاں بحق ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج اور حکومت عہدیداران کی جانب سے یمن میں ایرانی پشت پناہی میں لڑنے والے حوثی باغیوں کے خلاف لڑتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فوجیوں کے لواحقین سے اظہار یکجیتی کی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے 12 جون کو یمنی باغیوں کے خلاف زمینی کارروائیوں کو وسیع کرتے ہوئے فضائی اور سمندری حدود سے بھی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے شروع کیے تھے۔

خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف زمینی کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے فوجی آپریشن میں فضائی اور سمندری افواج کی مدد بھی حاصل کرلی ہے، جس کے بعد فضا اور سمندر سے بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -