The news is by your side.

یو اے ای دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں بدستور سرفہرست

متحدہ عرب امارات نے دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں اپنی پہلی پوزیشن بدستور برقرار رکھی ہے جہاں عالمی وبا کووڈ کے بعد سیاحتی سرگرمیاں پہلے کی طرح بحال کردی گئیں۔

ایک انٹرنیشنل کنسلٹنگ فرم کولیزر کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے اور سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران امارات کے سیاحتی شعبے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

مقامی جریدے کے مطابق کولیرز انٹرنیشنل کنسلٹننگ فرم کا کہنا ہے کہ ’امارات نے 2021 کے مقابلے میں ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کیے ہیں اور امارات نے کووڈ 19 سے بچاؤ کےلیے پابندیوں میں نرمی کرکے سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کیا اور جس کے نتیجے میں یہاں عالمی وبا سے قبل والا جیسا سیاحتی ماحول دوبارہ قائم ہو گیا ہے۔

کولیرز انٹرنیشنل کے مطابق امارات میں سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار800 تک پہنچ گئی، اس میں سب سے زیادہ حصہ دبئی کا ہے جہاں سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 2466 ہوٹل کے کمرے بُک ہوئے اور امکان ہے کہ دوسری ششماہی کے دوران دبئی

1300 ہوٹل روم سیاحوں کو فراہم کرے گا جب کہ دیگر شہروں میں شارجہ میں 282، راس الخیمہ میں 696 اور الفجیرہ میں 175 کمرے سیاحوں کیلیے دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ میں یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ امارات میں معروف بین الاقوامی ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد سال رواں کے آخر تک ایک لاکھ 22 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ آئندہ سال ان کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار اور2024 کے آخر میں ایک لاکھ 41 ہزار کمرے سیاحوں کی میزبانی کیلیے دستیاب ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں