جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

یو اے ای میں‌ شعبان کے اختتام کا چاند نظر آگیا، تصاویر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ابوطہبی : انٹرنیشنل آسٹرونومی سینٹر نے ابو ظہبی میں دیکھے گئے شعبان کے اختتام کے چاند کی تصاویر جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شعبان کے اختتام کا چاند ابو ظہبی میں نظر آ گیا۔

انٹرنیشنل آسٹرونومی سینٹر نے ابو ظہبی میں دیکھے گئے شعبان کے اختتام کے چاند کی تصاویر جاری کر دیں، یہ تصویر ختم فلکیاتی ابزرویٹری نے لی ہے۔

یو اے ای کونسل برائے فتویٰ نے شہریوں سے کل یعنی نگل سترہ فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

چاند کی رویت سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ابو ظہبی میں شام چھ بجے منعقد ہوگا، جہاں آبزرویٹری سے موصولہ اطلاعات اور عوامی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد رمضان کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

اسی دوران سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بھی اپنے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شعبان 1447 ہجری کے 29 ویں دن شام کے وقت رمضان کا ہلال دیکھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں