ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ: متحدہ عرب امارات کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کرکٹ ٹیم نے بھی آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، ٹیم کی قیادت سی پی رضوان کو سونپی گئی ہے۔

وریتیا اروند نائب کپتانی کے فرائض سرانجام دینگے، اس کے علاوہ چراغ سوری، محمد وسیم، باسل حمید،آریان لکڑہ، زوار فرید، کاشف داؤد، کارتک میپن، احمد رضا، ظہور خان،جنید صدیق، صابر علی، عالیشان شرافو اور ایان خان شامل ہیں۔

Image

ریزو کھلاڑیوں میں سلطان احمد، فہد نواز، وشنو سکمارن, ادیتا شیٹھی اور سنچت شرما شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ٹی ٹوئنٹی کی کوالیفائر ٹیم ہے، میگا ایونٹ کے کوالیفائر میچز کا آغاز 16 اکتوبر سے شروع ہوگا، گروپ ون اور ٹو سے ٹاپ دو ٹیموں مین راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں