تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا وزیراعظم سے رابطہ، لاہور دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد :متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرکے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں محمد بن زید نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانون کےضیاع پر اظہارافسوس کیا۔

یو اے ای کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں غم زدہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد سحت یابی کےلئے دعاگو ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے پاکستانی قیادت ،حکومت اور عوام کےساتھ اظہاریکجہتی کیا، وزیراعظم عمران خان نے اظہاریکجہتی پر یواے ای کے ولی عہد محمد بن زید سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا، دہشت گردی میں ملوث عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان رابطوں کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -