تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ابوظبی: بچے سے جنسی زیادتی و قتل، پاکستانی شہری کو سزائے موت

ابو ظبی : اماراتی عدالت 11 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پاکستانی شہری کو 19 ماہ بعد سزائے موت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی عدالت نے گذشتہ روز جنسی زیادتی کیس کی سماعت کرتے ہوئے 19 ماہ ٹرائل کے بعد مئی 2017 میں متاثرہ پاکستانی بچے اذان ماجد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سزا سنا دی۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجرم مقتول بچے کا رشتہ دار ہے، جس نے اپارٹمنٹ کی چھت پر بچے کو حوس کا نشانہ بنایا تھا، مجرم فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کاکہنا ہے کہ ملزم محسن بلال نے عدالت میں خود پر لگائے گئے جنسی زیادتی اور قتل کے الزامات کی تردید کی تھی۔

محسن بلال نے عدالت کو بتایا کہ حادثے کے روز میں ابوظبی میں موجود نہیں تھا لہذا مجھ پر عائد کیے گئے الزامات من گھرٹ اور جھوٹے ہیں تاہم پولیس تحقیقات میں ملزم کا جرم ثابت ہوا تھا۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ فیصلے کے وقت مقتول کے اہل خانہ عدالت میں موجود تھی جنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ’عدالت کے مذکورہ فیصلے کا انتظار ہم بہت دیر سے کررہے تھے‘۔

اذان ماجد کے والد ڈاکٹر ماجد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ’ہم مطمئن ہیں اور ہم اپنے بیٹے کے قاتل کو سزائے موت دلوانا چاہتے تھے‘۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق اذان ماجد جنجوعہ 30 مئی 2017 کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش تین دن بعد اپارٹمنٹ کی چھت سے برآمد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں : ابوظبی: پاکستانی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں اماراتی شخص کو سزا

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقتول ازان اپنے والد کے ہمراہ اسی اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔

Comments

- Advertisement -