بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

یو اے ای میں چھٹی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جمعہ 28 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 28 اگست 2026 کو سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش (میلاد النبوی) کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

اس طرح سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین جن کی چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے ان کی جمعہ 28 اگست سے 30 اگست تک تین دن کی چھٹی ہوگی۔

یہ پڑھیں: یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!

تین دن چھٹی کے بعد ملازمین 31 اگست کو کام پر واپس آئیں گے۔

دنیا بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت مناتے ہیں، پاکستان اور دیگر ممالک میں اس موقع پر نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں