جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

یو اے ای دفاعی نظام نے آج 9 بیلسٹک میزائل کامیابی سے تباہ کیے

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یو اے ای دفاعی نظام نے آج 9 بیلسٹک میزائل کامیابی سے تباہ کیے ہیں۔

یو اے ای وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایئرڈیفنس نے 112 ڈرونز ڈیٹیکٹ کیے، 109 کو تباہ کردیا گیا ہے، تین ڈرونز مختلف مقامات پر گرے تاہم بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وزارت دفاع حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک یو اے ای پر 205 بیلسٹک میزائل داغے گئے، 205 میں سے 190 بیلسٹک میزائل فضائی دفاع نظام نے تباہ کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 13 بیلسٹک میزائل سمندر میں گرے جبکہ 2 یو اے ای کی حدود میں گرے، 1184 ایرانی ڈرونز میں سے 1110 ڈرونز کو فضا میں تباہ کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق 8 کروز میزائل بھی تباہ کیے گئے ہیں، یو اے ای کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں