تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا کی منٹوں میں تشخیص، متحدہ عرب امارات بازی لے گیا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات  میں کرونا مریضوں کا سراغ اور اس کی تیز ترین تشخیص کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جلد شروع کردیا جائے گا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف لیبارٹری نے کرونا وائرس کی لمحوں میں تشخیص کرنے والی جدید ترین لیز ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی ماہرین کرونا کے مشکوک کیسز یا نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص کے لیے برق رفتار ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی مہارت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:کرونا کی تشخیص کے لیے کتوں کی تربیت کا آغاز

نئی ٹیکنالوجی کی بدولت متحدہ عرب امارات کو پوری دنیا میں نمایاں پوزیشن مل سکتی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت خون کے خلیوں میں کرونا وائرس پہنچتے ہی اس کاپتہ لگایا جاسکتا ہے۔

لیزر ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے بعد پورے ملک میں کرونا کی تشخیص کے ٹیسٹ بڑے پیمانے پر تیزی سے کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ متاثرین پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

طبی عملے میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھی اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کا ممکنہ علاج دریافت، یو اے ای سربراہان کا عوام کے نام اہم پیغام

اماراتی وزیر صحت عبدالرحمن العویس نے کا کہنا ہے کہ ’ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوانٹ لیز کی ٹیکنالوجی موثر ثابت ہوگی، ہم دنیا بھر کے لیے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہیں سب لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں‘۔

انہوں نےمزید کہا کہ ’ نئی ٹیکنالوجی کے موثر ہونے کی آزمائش کے بعد بہترین نتائج کی امید ظاہر کی جارہی ہے،اگر یہ تجربہ کامیاب ہوجاتا ہے کہ لیزر ٹیکنالوجی کی بدولت ہمارا معاشرہ محفوظ ہوجائے گا ‘۔

Comments

- Advertisement -