تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ابوظبی میں گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کی بلدیاتی کونسل نے گاڑیوں کے مالکان کو خبردار کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ گاڑیاں صاف نہ رکھنے پر تین ہزار درہم جرمانہ ہوگا، جرمانے کا ٹوکن جاری کیے جانے کی تاریخ سے ایک ماہ کے اندر جرمانہ جمع کروانے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

بلدیاتی کونسل نے تاکید کی کہ گاڑی کو صاف نہ رکھنا خلاف ورزی ہے، گاڑیوں کے ساتھ لاپروائی برتنے پر تادیبی کارروائی ہوگی، گاڑی گندی ہونے پر روک لی جائے گی۔

ابوظبی کی بلدیاتی کونسل نے گاڑیوں کی صفائی کے حوالے سے پانچ روزہ خصوصی آگاہی مہم شروع کی تھی جس میں معاشرے کے تمام طبقوں کو اس کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ابوظبی: نان رجسٹرڈ گاڑیوں کا چالان نہیں ہوگا، محکمہ ٹریفک کا اعلان

بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ سڑکوں، چوراہوں اور تمام پبلک مقامات پر کھڑی ایسی گاڑیوں پر انتباہی اسٹیکر چسپاں کردیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق اگر تین دن کے اندر گاڑی صاف نہ کی گئی یا اسے وہاں سے ہٹایا نہ گیا تو ایسی صورت میں مالک پر تین ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا، 30 دن کے اندر جرمانہ ادا کرنا ہوگا ایسا کیا گیا تو 50 فیصد رعایت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -