The news is by your side.

Advertisement

رمضان المبارک کی آمد : متحدہ عرب امارات کا پاکستانی عوام کیلئے بڑا تحفہ

کراچی : رمضان المبارک سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست ملک متحدہ عرب امارات اپنے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد سے قبل پاکستان میں مستحق خاندانوں میں اشیائے خوردنوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کراچی قونصل خانہ کے تحت مستحق افراد میں اشیائے خوردنوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے قریب واقع کاٹھور کے مختلف گوٹھوں میں یو اے ای کے قونصل جنرل نے جا کر مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کئے، 12 ہزار خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا جائے گا۔

کاٹھور میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر قونصل جنرل بخیت عتیق نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

جنرل بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ عرب امارات کی جانب سے گذشتہ چالیس سالوں سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ، راشن کی تقسیم سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی کی جائے گی۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات ہرمشکل وقت میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کےلیے دلچسپی رکھتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں