تازہ ترین

متحدہ عرب امارات، ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا نیا اور آسان طریقہ

شارجہ کے رہائشیوں کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ اب انہیں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ دینے کہیں  جانا نہیں پڑے گا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے رہائشیوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ دینے ڈرائیونگ اسکول جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق شارجہ کے محکمہ ٹریفک پولیس نے ایسی سروس متعارف کرائی ہے جس کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست جمع کرانے کے بعد کہیں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

محکمہ ٹریفک کا افسر ٹیسٹ لینے کے لیے خود گھر پر حاضر ہوگا، جس کی اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

شارجہ پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اس سروس کے تحت درخواست گزار جس علاقے میں موجود ہوگا ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے والا ممتحن اُس جگہ پر پہنچ جائے گا اور اُسے ٹیسٹ کے لیے لے کر جائے گا۔

اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ممتحن ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کو اُسی مقام پر چھوڑے گا۔

اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو ایڈوانس بکنگ کرکے 100 درہم فیس ادا کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -