تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

یو اے ای : ڈرون ڈلیوری کی بہترین سروس فراہم کرنے کا نیا ریکارڈ

دبئی : اسمارٹ موبیلیٹی سلوشنز کمپنی برق ای وی نے13.584 کلومیٹر فاصلے تک ڈرون کے ذریعے ڈلیوری سروس فراہم کرکے گنیز ورلڈ کے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ڈرون نے واپسی کے لیے 18.065 کلومیٹر تک پرواز کی جو کسی بھی ڈرون کی جانب سے طے کردہ طویل فاصلہ ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق برق ای وی کی کامیابی متحدہ عرب امارات کے تکنیکی انفرااسٹرکچر کا ثبوت ہے جو اسے جدت کا مرکز اور جدت اور ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے اسٹارٹ اپس کے لیے ایک لانچنگ پیڈ فراہم کرتا ہے۔

برق ای وی متحدہ عرب امارات میں پہلا لائسنس یافتہ ڈرون ڈلیوری سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ برق ای وی کے بانی احمد المزروعی اور عبداللہ ابو شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے اور ہم نے پہلے ہی دو گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک انتہائی قابل فخر لمحہ ہے، یہ کامیابی ملک میں ڈرون ڈلیوری سروس شروع کرنے کی ہماری تیاریوں کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل دبئی کے ولی عہد، دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن (ڈی ایف ایف) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ڈرون ٹرانسپورٹیشن کو فعال کرنے کے لیے دبئی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

یہ پروگرام روایتی شپنگ اور نقل و حمل کے طریقوں سے پیدا ہونے والے کاربن کے اخراج کو کم کرکے اور سامان اور مواد کی نقل و حرکت کو آسان بنا کر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بناتاہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ برق ای وی اپنی منفرد خدمات کی وجہ سے خطے میں نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گا۔ برق ای وی کو 2022 کے اوائل میں لانچ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -