بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

یو اے ای: عیدالاضحیٰ پر سرکاری تعطیلات کا اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

(14 مئی 2026): عیدالاضحیٰ کی آمد قریب ہے متحدہ عرب امارات نے وزارتوں اور وفاقی اداروں کے لیے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے وزارتوں اور وفاقی اداروں کے لیے عیدالاضحٰی کے موقع پر پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

یو اے ای میں یوم عرفہ کے ساتھ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں پیر 25 مئی سے جمعہ 29 مئی 2026 تک جاری رہیں گی جب کہ کہ ہفتہ وار دو عمومی تعطیلات کے ساتھ چھٹیوں کا دورانیہ سات روز پر مشتمل ہوگا۔

امارات میں تمام سرکاری دفاتر میں دوبارہ کام کا آغاز یکم جون پیر سے ہوگا۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی حکومت عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں سات روزہ تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ پاکستان میں عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آنے کے بعد عید تعطیلات کا سرکاری اعلان ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں