پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

یو اے ای : عید الفطر پر کتنی چُھٹیاں ملیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای : اس سال متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو عیدالفطرکے موقع پر چار یا پانچ چھٹیاں یقینی طور پر میسر آئیں گی۔

اماراتی اخبار "خلیج ٹائمز” کا ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ فلکیاتی اندازوں کے مطابق امارات میں اس بار رمضان کا آغاز متوقع طور پر 2 اپریل سے ہوگا۔

اسلامی مہینے 29 یا 30 دنوں کے ہوتے ہیں، فلکیاتی اندازے کے مطابق اس سال رمضان متوقع طور پر 30 دن کا ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ امارات میں 2 مئی کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔

اب امارات کے سرکاری کلینڈر کے مطابق امارات میں عیدالفطر کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک دی جائیں گی۔

اگر اس سال رمضان 29 دنوں کا ہوتا ہے تو اماراتی باشندوں کو چار دنوں کی چھٹیاں ملیں گی اور اگر رمضان کا مہینہ 30 روزوں پر محیط ہوتا ہے تو انہیں پانچ دنوں کی چھٹیاں ملیں گی۔

اگر رمضان کا مہینہ واقعی 30 دنوں کا ہوا تو امارات میں ہفتہ 30 اپریل سے بدھ 4 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں