دبئی (13 مارچ 2026): حکومت نے عیدالفطر کے لیے سرکاری اور نجی ملازمین کے لیے علیحدہ علیحدہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق حکومت سرکاری ملازمین کے لیے 4 روز اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تین روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے ہیومن ریسوسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے عید کی تعطیلات 19 سے 22 مارچ تک ہوں گی۔ اس کے تحت تمام وفاقی وزارتیں، ادارے اور سرکاری اداروں میں 19 مارچ سے 22 مارچ تک چھٹی ہوگی اور 23 مارچ کو باقاعدہ کام شروع ہوگا۔
اس کے علاوہ نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 19 سے 21 مارچ تک تین روز کی تعطیلات ہوں گی۔ اگر رمضان 30 یوم پر مشتمل ہوا تو نجی شعبے کے ملازمین کی چھٹیوں کی 22 مارچ تک توسیع ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


