پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نوکری کے لئے یو اے ای جانے والے پاکستانیوں پر نئی شرط لاگو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نوکری کے لئے یو اے ای جانے والے پاکستانیوں پر بڑی شرط عائد کردی گئی، شکایات پر یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیوروآف امیگریشن نے یواے ای ایمپلائمنٹ ویزے کیلئے نئی شرط لاگو کردی۔

پاکستان اووسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چئیرمین عدنان پراچہ نے کہا کہ یو اے ای نوکری پر جانے والوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا، ہم حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔

- Advertisement -

عدنان پراچہ کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے شکایات پر یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے ، شکایات آئیں کہ یو اے ای میں پاکستانی بھیک مانگے اور دیگر معاملات میں ملوث ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ یو اے ای ہمارا برادر دوست ملک ہے اس کے قوانین پر عمل درآمد کرنا لازمی ہے ، پاکستان کے پہلے 24 شہروں پر وزٹ ویزا پر پابندی تھی اور اب یہ 24 شہروں سے بڑھ کر 30 شہروں تک پابندی لگ چکی ہے۔

نائب چئیرمین نے بتایا کہ ایک سال سے ورک ویزا بھی یو اے ای کا نہیں مل پارہا ، ایک سال میں ورک ویزا نہ ملنے سے ایک لاکھ سے زائد افراد یو اے ای نوکری کے لئے نہیں جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بعد یو اے ای سے دوسرے نمبرپر ترسیلات زر زیادہ آتی ہیں ، حکومت سے اپیل ہے کہ یو اے ای ورک ویزا کے معاملے پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں