بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

یو اے ای میں اشیائے ضروریہ کا 6 ماہ کا اسٹریٹجک ذخیرہ موجود

اشتہار

حیرت انگیز

حکام وزارت معیشت نے کہا ہے کہ اشیائےضروریہ کی مقدار کافی ہے صارفین کیلئے متبادل مصنوعات بھی دستیاب ہیں، یو اے ای کے پاس اشیائے ضروریہ کا 6 ماہ تک اسٹریٹجک ذخیرہ موجود ہے۔

وزارت معیشت کا کہنا ہے کہ یواےای کی مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کی نگرانی مزیدسخت کر دی گئی ہے اس حوالے سے خصوصی انسپکشن ٹیمیں روزانہ مارکیٹوں ،پوائنٹس آف سیل کا معائنہ کر رہی ہیں۔

ان کے مطابق یواےای میں قیمتوں میں اضافے اور غیر مناسب تجارتی طریقے روک رہے ہیں، 9 بنیادی اشیا کی قیمت وزارت کی پیشگی منظوری کے بغیر نہیں بڑھائی جاسکتیں ان اشیامیں کوکنگ آئل، انڈے، دودھ، ڈیری مصنوعات، چاول ،چینی، مرغی ،دالیں روٹی، گندم شامل ہے البتہ پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے جوعلاقائی صورتحال کےباعث ہوا، متاثرہ اشیاکی اضافی مقدار پہلے ہی مارکیٹ میں فراہم کر دی گئیں تاکہ رسدمستحکم رہے۔

حکام نے کہا کہ یو اے ای کے پاس اشیائے ضروریہ کا 6 ماہ تک اسٹریٹجک ذخیرہ موجود ہے سپلائی چین اور بندرگاہوں سے ترسیلی نظام معمول کے مطابق ہے یو اے ای کے پاس درآمدات کیلئےمتعدد بین الاقوامی پارٹنر مارکیٹس موجود ہیں، علاقائی بحران کے آغاز سے اب تک 7105 انسپکشن دورے کیےگئے جس کے دوران 567 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، 449تاجروں اور سپلائرز کو وارننگ دی گئی اور 207250 درہم کے جرمانے کئے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں