تازہ ترین

متحدہ عرب امارات نے ویزٹ‌ ویزا رکھنے والوں‌ کو بڑی چھوٹ دے دی

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحتی ویزوں کی میعاد میں مزید توسیع کردی جس کے بعد اب غیر ملکی سیاح ریاست میں مزید قیام کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موجود وہ سیاح جن کے ویزا 19 دسمبر سے پندرہ جنوری کے درمیان ختم ہوئے اب وہ 26 جنوری تک قیام کرسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور امیر دبئی شیخ محمد راشد المکتوم نے 27 دسمبر کو ایک ماہ ویزوں کی مفت توسیع کی ہدایت کی تھی۔

یو اے ای میں موجود سیاحوں نے تصدیق کی کہ اُن کے ویزا میں خود بہ خود توسیع کردی گئی۔

مزید پڑھیں: وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

یو اے ای نے ویزوں میں توسیع کا اعلان ایسے وقت میں کیا جبک کوویڈ کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد مختلف ممالک نے آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کی تھی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور امیر دبئی نے گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو وزارتِ داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ سیاحوں کے ویزا کی میعاد میں ایک ماہ کی مفت توسیع کردے، حکومت ان تمام سیاحوں کی فیس کے اخراجات خود ادا کرے گی۔

Comments

- Advertisement -