تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امارات میں ڈرون اڑانے والے خبردار

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے تفریحی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے تمام نجی ڈرونز اور ہلکے اسپورٹس ڈرونز اڑانے پر عائد پابندی میں توسیع کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ اور محکمہ شہری ہوا بازی کی ہدایات کی پابندی کی جائے، یہ سلامتی اور املاک کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

وزارت داخلہ نے انتباہ کیا کہ جو شخص بھی پابندی کو نظر انداز کرے گا اور ڈرونز استعمال کرے گا اس کا محاسبہ کیا جائے گا، کم از کم سزا چھ ماہ قید اور زیادہ سے زیادہ پانچ برس تک ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ کمپنیاں اور ادارے جن کے کام کا انحصار ڈرونز کے استعمال پر ہے اور وہ تجارتی اسکیموں میں ڈرونز استعمال کررہے ہوں یا ان کے پاس ڈرونز کے معاہدے ہوں انہیں پابندی سے استثنی حاصل کرنے اور اپنی اسکیموں اور سرگرمیوں کے لیے لائسنس حاصل کرنا ہوں گے، یہ استثنی محکمہ شہری ہوابازی سے رابطہ کرکے حاصل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں کم از کم ایک لاکھ درہم جرمانہ بھی ہوگا اور دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ امارات پرحوثی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد جنوری میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -