تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امارتی خاتون وزیر کا صدر شی جن پنگ کا چینی زبان میں پرتپاک خیرمقدم

ابوظہبی: چینی صدر شی جن پنگ متحدہ عرب امارات کے تین روزہ دورے کے دوران ابوظہبی پہنچنے پر امارات کی خاتون وزیر مملکت برائے نوجوانان شما المزروعی نے چینی زبان میں چینی صدر کو خوش آمدید کہا۔

عرب میڈیا کے مطابق چینی صدر کے ابوظہبی پہنچنے پر خاتون وزیر شما المزروعی نے ان کے لیے چینی زبان میں خیرمقدمی کلمات کہے جس سے چینی صدر بہت متاثر ہوئے۔

مضبوط عالمی معاشی طاقت چین کے صدر کا متحدہ عرب امارات کا تین روزہ دورہ دونوں دوست ممالک کی معیشت اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات 1984 میں قائم ہوئے اور اس کے بعد دونوں ملکوں نے تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی شعبے میں ایک دوسرے کی بھرپور مدد کی۔

مزید پڑھیں: چینی صدر تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

واضح رہے چینی صدر کے ہمراہ خاتون اول لیڈی پنگ لی یوآن اور اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی متحدہ عرب امارات کے دورے پر آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یو اے ای کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد المکتوم، ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے ہوائی اڈے پر معزز مہمان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا تھا۔

چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ایک ویڈیو نشر کی تھی جس میں متحدہ عرب امارات کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کو اپنے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد حفاظتی حصار میں لے رکھا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -