The news is by your side.

Advertisement

کرونا وائرس، ایمرٹس ایئرلائن کا مفت پروازوں کا اعلان

دبئی: ایمرٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو  نے دنیا بھر پھنسے ہوئے شہریوں کو واپس لانے کے لیے مفت پروازیں فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایمر ٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دبئی ایئرپورٹ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم نے مفت پراوزیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس (وبائی مرض) کی وجہ سے دنیا بھر میں پھنسنے والے امارتی شہریوں کے لیے ایمرٹس کی جانب سے مفت پروازیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’دنیا بھر میں موجود متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو سفارت خانے کی جانب سے معاونت فراہم کی جائے گی جس کے بعد وہ ہم سے رابطہ کریں گے اور پھر واپسی لانے کا سلسلہ شروع ہوگا‘۔

ایمرٹس گروپ کے چیئرمین نے لکھا کہ ’ہم آئندہ ہفتے سے مفت پروازوں کا آغاز دبئی سے کریں گے جس میں محدود مسافروں کو واپس لایا جائے گا‘۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے امارتی شہری مختلف ممالک میں پھنس گئے ہیں، وبا کی روک تھام کے لیے تمام ہی ممالک نے فلائٹ آپریشن معطل کردیے جس کی وجہ سے اُن کی واپسی تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں