اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

یو اے ای میں 5 اسٹار ہوٹل جیسی چلتی پھرتی پُرتعیش ٹرین کب آ رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای ( نومبر 2025): متحدہ عرب امارات میں جلد ایسی 5 اسٹار لگژری ٹرین چلتی نظر آئے گی گویا چلتا پھرتا 5 اسٹار ہوٹل ہو جیسے۔

متحدہ عرب امارات جو دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو سیر وتفریح کی بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ وہاں عنقریب ایسی 5 اسٹار لگژری ٹرین چلانے کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے، جس کو دیکھ کر لگے گا کہ گویا اس میں سفر کرنے والے کسی چلتے پھرتے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2028 میں فجیرہ کی ساحلی پٹی سے ابوظہبی کے صحرائے لیوا کے سنہری ٹیلوں کے درمیان لگژری ٹرین چلنا شروع ہو جائے گی۔ اس لگژری ٹرین میں مسافروں کے لیے سفر ان کی توقعات سے بھی زیادہ آرام دہ، پرتعیش اور ایڈونچر سے بھرپور ہوگا۔

یہ لگژری ٹرین اٹلی کے آرسینال گروپ کی تیار کردہ 15 پرتعیش بوگیوں پر مشتمل ہوگی۔ ان میں پرائیویٹ سویٹس، فائن ڈائننگ ریسٹورنٹس، پریزیڈینشئیل سویٹ اور عربی خوبصورتی سے متاثر مجلس اسٹائل کے لاؤنج موجود ہوں گے۔

اس سے قبل اتحاد ریل کی روایتی سروس اگلے سال سے ہی شروع ہو جائے گی، جو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات کے اندر 11 علاقوں کو آپس میں جوڑے گی لیکن بعد میں یہ ٹرین سروس ساتوں امارات کو آپس میں جوڑ دے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں