بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

ایران کے حملے کے جواب کا مکمل حق حاصل ہے، یو اے ای

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی (28 فروری 2026): متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے جواب کا اسے ’’مکمل حق‘‘ حاصل ہے۔

یو اے ای کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ملک کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے کئی میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ابو ظبی کے ایک رہائشی علاقے میں میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے کچھ مالی نقصان ہوا اور ایشیائی نژاد ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

وزارت نے اس حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ریاست شہری مقامات، تنصیبات اور قومی اداروں کو نشانہ بنانے کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے، اور اس امر کی نشان دہی کی کہ ایسے اقدامات خطرناک کشیدگی اور بزدلانہ کارروائی کی نمائندگی کرتے ہیں، جو شہریوں کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالتے اور استحکام کو کمزور کرتے ہیں۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور ریاست کو اس کشیدگی کے جواب اور اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق محفوظ ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ملک کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور مستعد ہے۔

دریں اثنا، بحرین نے بھی اپنی سرزمین پر حملوں کو ’’غداری‘‘ قرار دے دیا ہے، بحرین نے تصدیق کی ہے کہ حملوں میں ایسے مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو مملکت کی خودمختاری اور سلامتی کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں