تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

فضائی حدود، سعودی عرب نے امارات کو مکمل اجازت دیدی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن نے تمام ممالک کی پروازوں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی منظوری حاصل کر لی۔

گلف نیوز کے مطابق بدھ کے روز یواے ای کی سول ایوی ایشن نے سعودی ایوی ایشن سے اس بات کی منظوری حاصل کر لی ہے جس مطابق امارات سے آنے والی اور جانے والی تمام ممالک کی پروازیں سعودی فضائی حدود کو حاصل کرنے کی مجاز ہوں گی۔

اس پیش رفت کے حوالے سے سعودی نیوز ایجنسی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی ایوی ایشن نے یواے ای کو تمام ممالک کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ملنے کے بعد اب تمام ممالک کی پروازیں باآسانی متحدہ عرب امارات میں داخل اور روانہ ہوسکتی ہیں۔ اس سہولت سے پروازوں کے لیے یواے ای کا روٹ مختصر ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -