تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

یو اے ای، رمضان میں پائیں حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ

متحدہ عرب امارات میں شارجہ کوپ نے رواں سال رمضان المبارک کے احترام میں اشیائے ضروریہ پر 90 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

خلیجی ویب سائٹ کے مطابق شارجہ کوپ نے اس سال رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 90 فیصد تک کمی کیلیے 30 ملین درہم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سی ای او شارجہ کوپ ماجد سالم الجنید نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد ماہ مقدس کے دوران شہریوں اور غیر ملکیوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رمضان ویانا مہم میں 11 پروموشنز شامل ہیں جو پورے مہینے میں لگاتار چلیں گی اور یہ خصوصی پیشکش مقدس مہینے سے ایک ہفتے پہلے شروع ہونگی اور صارفین کی تمام بنیادی مصنوعات پر 90 فیصد سے زیادہ کی شرح سے ڈسکاؤنٹ دی جائے گی۔

کوپ نے اس سال چار قسم کی رمضان باسکٹس بھی متعارف کروائی ہیں جن کی قیمتیں 49 درہم سے 399 درہم تک ہیں ان میں متعدد اشیا شامل ہیں جو 50 فیصد سے زائد رعایتی نرخوں پر صارفین کو دستیاب ہونگی۔ ان باسکٹس میں بنیادی اشیا جیسے چاول، چینی، تیل، جوس کے علاوہ کار، گھر کا فرنیچر، کچن کا سامان، آلات اور گفٹ کارڈز کیلیے ایک ریفل ڈرا بھی شامل ہے۔

مائی کوپ ریوارڈز پروگرام سے رمضان میں نیکی مہم کے تحت 10 ملین پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت 5 جیتنے والوں کیلیے 5 ملین پوائنٹس نکالے جائیں گے۔ ہر فاتح کیلیے ایک ملین پوائنٹس کی مالیت کے ساتھ 100 جیتنے والوں کیلیے قرعہ اندازی سمیت ہر فاتح کیلیے 25 ہزار پوائنٹس ملیں گے۔

اس کے علاوہ لگژری کار 15 فاتحین کیلیے گھریلو فرنیچر، ہر فاتح کیلیے 10 ہزار درہم، 15 فاتحین کیلیے باورچی خانے کے سامان اور آلات پر ایک ریفل ڈرا ہر فاتح کیلیے 5 ہزار درہم مالیت کے علاوہ 100 فاتحین کیلیے گفٹ کارڈز پر ایک ریفل ڈرا ملے گا۔

Comments

- Advertisement -