تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

متحدہ عرب امارات، غیر روایتی شادیوں میں ریکارڈ اضافہ

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کرونا پابندیاں عائد ہونے کے بعد ڈیڑھ ہزار کے قریب جوڑوں نے ازدواجی بندھن میں بندھنے کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں کرونا کے پیش ہر قسم کی تقریب پر سخت پابندی عائد کی گئی۔ کرونا ایس او پیز کے بعد شہریوں کو جہاں دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑا وہیں ازدواجی بندھن میں بندھنے والے جوڑے بھی پریشان رہے کیونکہ اُن کی شادی کی تقاریب کا انعقاد غیر روایتی طریقوں کے مطابق کیا گیا۔

وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا پابندیاں عائد ہونے کے بعد مئی سے اگست کے دوران 1480 جوڑوں نے آن لائن شادیوں کے لیے درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے 715 جوڑوں نے شادیاں کیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن شادی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سیکڑوں شہریوں نے شادی کرنے کے لیے اجازت مانگیں، اب صورت حال یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں آن لائن شادیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال شادیوں کی رجسٹریشن کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، جو بہت ہی زیادہ خوش آئند ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن شادی کرنے والے جوڑوں کا نکاح اور تقریب کا انعقاد ورچوئل کیا جاتا ہے، جس میں متعلقہ عدالت کا قاضی بھی شریک ہوتا ہے اور وہ قانونی کارروائی کو مکمل کرتا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چار ماہ کے دوران 1488 جوڑوں نے نکاح کر کے خود کو رجسٹرڈ کروایا جبکہ 715 شادیوں کی تقاریب دیگر مواصلاتی ذرائع کے ذریعے منعقد کی گئیں۔

واضح ہے کہ وزارت انصاف نے کرونا وائرس کے آغاز کے بعد اپریل میں آن لائن شادیوں کی اجازت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -