اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

امارات نے پاکستان کو بڑا مالیاتی ریلیف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالرز کا قرض ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی مثالی ہے جس کی مثال بیشتر مواقعوں میں دیکھنے کو ملتی ہے، حالیہ مثال اماراتی حکام نے پاکستان کو بڑے مالیاتی ریلیف کی صورت میں قائم کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے دو ارب ڈالرز کا قرض ایک برس کےلیے ری شیڈول کردیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات سے لیے گئے دو ارب ڈالرز کے قرض کی ادائیگی گزشتہ ماہ واجب الادا ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دیرینہ دوست چین کی جانب سے بھی گزشتہ ہفتے میں قرض کو ری شیڈول کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں