جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

یواےای میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

دبئی میں جمعہ کو سونے کی قیمتیں سات ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ کمزور ڈالر، شرح میں کمی کی توقعات اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کے دوران اچانک سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

دبئی میں 24 قیراط سونا دوپہر تک 519.75 درہم فی گرام تک پہنچ گیا جو گزشتہ روز 515.75 تھا جب 22قیراط سونا 477.50 سے بڑھ کر 481.25 درہم پر آ گیا۔

پاکستان

عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 9 ہزار 174 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 456 روپے میں پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 174 ڈالر بڑھ کر 4,319 ڈالر پر پہنچ گیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ بتایا جارہا ہے۔

خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں