ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

یو اے ای نے 10 سال کے لیے ’گولڈن ویزے‘ کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات نے 10 شعبہ جات کے لیے گولڈن ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ مطلوبہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے افراد کو 10 سال کے لیے گولڈن ویزا جاری کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹریٹ کی سند رکھنے والے اور میڈیکل ڈاکٹرز گولڈن ویزے کے لیے اہل ہوں گے، اس کے علاوہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیو ٹیکنالوجی انجینئرز بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے۔

- Advertisement -

ان شعبہ جات کے علاوہ مصنوعی ذہانت میں خصوصی اسناد رکھنے والے، بڑے اعدادو شمار اور وبائیات کی ڈگریوں کے حامل افراد بھی گولڈن ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہائی اسکول کے ایسے طلبا و طالبات جنہوں نے ملک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہو اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات جو 3.8 یا اس سے زیادہ کا جی پی اے رکھتے ہوں وہ بھی گولڈن ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں، ان طلبا و طلابات کے اہلخانہ بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام اس لیے شروع کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابیوں کے عمل میں ٹیلنٹ ہمارے ساتھ موجود رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں