متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی اور دبئی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے کو ناکارہ بنایا جارہا ہے۔
یو اے ای حکومت نے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ابوظہبی میں زور دار دھماکے سنے گئے !#ARYNews pic.twitter.com/gqfJhd0AVo
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) March 5, 2026
واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جسے فوری طور پر قابو میں لے لیا گیا۔
یہ پڑھیں: ایران کا دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ
دبئی میڈیا آفس نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سےبچ گئے۔
ڈرون قونصل خانے کے پارکنگ ایریا سے ٹکرایا، جس کے باعث محدود پیمانے پر آگ لگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں قونصل خانے کے قریب سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا، تاہم حکام نے تصدیق کی کہ آگ جلد بجھا دی گئی۔
واقعے کے بعد قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


