تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

قطری شہریوں کو بے دخل نہیں کیا گیا: اماراتی وزارت خارجہ

دبئی: وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد قطری شہریوں کو خطے سے بے دخل نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ 5 جون 2017ء کو قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد سے اب تک امارات میں مقیم قطری شہریوں کے خلاف کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ قطری شہریوں کے خلاف کوئی قانونی اقدامات لاگو نہیں کیے گئے، حتیٰ کہ ہم نے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے اعلان کے وقت قطری شہریوں کو چودہ دنوں میں یو اے ای سے نکل جانے کا جو اعلان کیا تھا، اس پر بھی عمل سے گریز کیا گیا۔


قطرنے سعودی عرب اور یو اے ای سمیت چار ملکوں‌ کی اشیاء پر پابندی لگادی


بیان میں مزید کہنا تھا کہ قطری شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پہلے اماراتی حکام کو اطلاع جیسی شرائط لاگو کرنے پر اماراتی حکام کو بہت زیادہ افسوس ہے، ہم قطری عوام کا مکمل احترام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد کو تحفظ فراہم کرنے کی روش ترک کرتے ہوئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔


سعودی عرب،بحرین اور یواے ای نے قطر سے سفیر طلب کرلیے


علاوہ ازیں یو اے ای نے قطر پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے، اور دہشت گرد تنظیمیوں کے نظریات کا پرچار ہونے سے روکا جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -