تازہ ترین

یو اے ای میں شدید گرمی کی لہر، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں میں اضافہ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کی جاری لہر کے دوران اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے باعث شہری گرمی سے نڈھال ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جن میں گرمی سے دل کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ متاثرہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر باہر دھوپ میں کام کرنے والے افراد زیادہ متاثر ہورہے ہیں، تاہم آؤٹ ڈور کام کرنے والوں کیلئے دوپہر کے وقفے کی وجہ سے شدید ہیٹ اسٹروک کے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -