تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یو اے ای: حادثے کا شکار گاڑی کی شکایت کیسے درج کرائی جائے؟ طریقہ جانئے

دبئی: ٹریفک حادثے کے بعد اگر یہ معلوم نہ ہو کہ گاڑی کو ٹکر کس نے ماری؟ تو کیسے شکایت درج کی جائے؟ یو اے ای حکام نے مسئلے کا حل بتادیا۔

اگر آپ نے متحدہ عرب امارات میں گاڑی پارک کی ہےاور آپ واپسی پر دیکھ لیتے ہیں کہ آپ کی گاڑی حادثے کی وجہ سے خراب ہوگئی ہے تو آپ کو پولیس حکام کی جانب سے ایک سہولت دی گئی ہے جس سے آپ شکایت درج کرسکتے ہیں، اسے نامعلوم سروس ایکسیڈنٹ کہا جاتا ہے۔

سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ آپ دیکھ لیں کہ حادثے سے بھاگ جانا متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین کے خلاف ہے اس کے لئے کم از کم جرمانہ پانچ سو درہم اور ٹریفک بک میں پانچ سیاہ پوائنٹ کا اضافہ ہوگا ، آپ کی گاڑی کو ایک ہفتے کے لئے ضبط بھی کیا جائے گا، اگر یہ حادثہ زیادہ ہے تو سزا زیادہ ہوسکتی ہے۔

اگر آپ کا نقصان زیادہ ہوا ہے تو یہ "ہٹ اینڈ رن” یعنی مار کر بھاگنے کا معاملہ ہے تو آپ کوشش کریں کہ گاڑی کا نمبر نوٹ کریں یا کم از کم گاڑی کا ماڈل نوٹ کریں اور نو سو ننانوے پر کال کرے جو ملک بھر میں ایمرجنسی ہاٹ لائن نمبر ہے۔

پولیس رپورٹ کرانا لازم ہےاور پولیس رپورٹ کے بغیر آپ اپنا انشورنس کلیم نہیں کرسکتے،یو اے ای کے آرٹیکل اکتالیس ، وفاقی قانون نمبر اکیس جو کہ انیس سو پچانوے کا ہے، کسی بھی گیراج کو یہ اجازت نہیں کہ لائنسنگ اتھارٹی کے حکم کے بغیر آپ کی گاڑی کی مرمت کریں۔

ایک بار جب آپ پولیس کو کال کرینگے توآپ کو نامعلوم ایکسیڈنٹ کے نام سے نوٹ کیا جائے گا، پھر آپ انشورنس کمپنی کے پاس اپنا کیس لے کر جاسکتے ہیں۔

اگر یہ حادثہ دبئی میں ہوجائے؟

اگر یہ حادثہ دبئی میں ہوجائے تو آپ نے دبئی پولیس کے ساتھ شکایت درج کرنی ہے، اس کے لئے دبئی پولیس کے اسمارٹ فون ایپلی کیشن پر شکایت درج کریں، دبئی پولیس کا اپیلی کیشن ڈاون لوڈ کیجئے جو ایپل اور اینڈرائڈ فون پر دستیاب ہے۔

Comments

- Advertisement -