ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں کروناوائرس کے پھیلاؤ میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے نئے 239 کیسز رپورٹ ہوئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارت میں نئے 239 کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 61845 ہوگئی، تمام کرونا متاثرین کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یو اے ای میں 50729 کرونا ٹیسٹنگ کی گئی۔ جبکہ انہیں گھنٹوں کے دوران 354 مریضوں نے کرونا کو شکست دیا، صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی 55739 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں آج کرونا سے ایک شہری کی موت ہوئی جس کے بعد اموات کی تعداد 354 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت نے حالیہ دنوں کرونا کیسز میں اضافہ دیکھتے ہوئے شہریوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ وبا کے خلاف حفاظتی انتظامات کو ہرممکن یقینی بنائیں، سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہرگز نہ بھولیں۔