تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں ماہ جون کے لیے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو پاکستانی روپے کے حساب سے 27 روپے بنتا ہے۔

یو اے ای میں اضافے کے بعد فی لیٹر پٹرول 4.15 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا جب کہ گزشتہ ماہ یہ قیمت 3.66 درہم فی لیٹر یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے تاحال متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔

تاہم چھوٹی گاڑیوں میں استعمال ہونے والا 91- ای پٹرول کی قیمت 3.96 درہم فی لیٹر رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 213 روپے بنتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -