ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات کا میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یو اے ای وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 8 بیلسٹک میزائل اور 26 ڈرونز تباہ کردیے ہیں، آج 9 میزائلوں کا سراغ لگایا گیا ہے، 8 فضا میں تباہ کیے، ایک سمندر میں گرا ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 35 میں 26 ڈرونز کو کامیابی سے انٹرسیپٹ کرلیا گیا ہے، ایران سے اب تک مجموعی طور پر 262 بیلسٹک میزائل داغے جاچکے ہیں، اب تک 1385 ایرانی ڈرونز اور 8 کروز میزائل تباہ کیے جاچکے ہیں۔

یو اے ای حکام کے مطابق حملوں میں اماراتی، پاکستانی، نیپالی اور بنگلادیشی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ میزائل اور ڈرون حملوں میں مختلف ملکوں کے 122 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں