جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی :متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ کرتے ہوئے 18 سال کی عمر کو قانونی بلوغت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو مالی اور قانونی معاملات میں مزید خودمختاری حاصل ہو گئی ہے۔

جس کے تحت 18 سال کی عمر کو قانونی بلوغت قرار دے دیا گیا ہے۔، جو اس سے قبل 20 سال تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال کے نوجوانوں کو سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلوں کا اختیار مل گیا، اس کے علاوہ نوجوانوں کو کاروبار رجسٹر کروانے اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

پندرہ سال تک کی عمر کے افراد عدالتی اجازت سے اپنے اثاثے خود سنبھال سکیں گے، قبل ازیں یہ اختیارات صرف 20 سال کی عمر میں حاصل ہوتے تھے۔

اماراتی حکام کے مطابق اس قانون کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، ان کی سماجی اور معاشی شمولیت بڑھانا اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قانونی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں