The news is by your side.

Advertisement

یو اے ای حکومت کا اقامہ رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان

ابو ظبی : متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کو اقامے تجدید کرانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے وزٹ ویزے پر آنے والے ایک ماہ کے اندر ملک سے چلے جائیں۔

اس کے ساتھ ہی جن غیر ملکیوں کے وزٹ ویزے کی معیاد ختم ہو گئی ہے انہیں متحدہ عرب امارات سے نکلنے کے لیے 10 اگست تک کی مہلت دی گئی ہے جبکہ بیرون ملک اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کو واپس آنے کے بعد تجدید کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق محکمہ اقامہ کے ترجمان بریگیڈیئر خمس الکعبی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دسمبر تک اقاموں اور ویزوں کی توسیع کا فیصلہ کابینہ نے منسوخ کرتے ہوئے تمام غیر ملکیوں کو تجدید کی ہدایت کی تھی، اس پرعمل کرانے کے لیے مہلت کا دورانیہ مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یکم مارچ اور اس کے بعد کی تاریخوں میں جن غیر ملکیوں کے اقامے ختم ہوگئے ہیں وہ پہلی فرصت میں تجدید کروالیں، ان سے تاخیر پر کوئی جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔

باقی رہے وہ اقامہ ہولڈر افراد جو بیرون ملک میں ہیں اور پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آ سکے اور اس دوران ان کے اقامے ختم ہوگئے، انہیں واپس آنے کے بعد تجدید کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی، اس مہلت کا آغاز واپسی کی تاریخ سے ہوگا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جو غیر ملکی امارات میں وزٹ ویزے پر موجود ہیں اور ان کا ویزہ یکم مارچ یا اس کے اس بعد ختم ہوگیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ ایک ماہ کے اندر ملک سے چلے جائیں۔

وزٹ ویزے کے حامل افراد کو دی جانے والی مہلت کا آغاز12 جولائی سے ہوا ہے اور اس مہلت کی مدت کی آخری تاریخ10 اگست ہو گی، وہ نئے ویزے پر کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں